۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تظاهرات دانشجویی

حوزہ / پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامی طلباء نے امریکہ اور یورپ کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غاصب اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں شرکاء نے امریکہ اور یورپ کے طلباء اور اسی طرح غزہ کے صحافیوں اور طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

پاکستانی اسٹوڈنٹس کی امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کی مذمت

ریلی کے شرکاء نے صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے میڈیا برادری اور فلسطین اور غزہ کے طبی عملے کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات کے دوران امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلبا کے ہونے والے مظاہروں کی بھرپور حمایت اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: پاکستانی عوام فلسطین کے دفاع میں آخری سانس تک مزاحمتی گروہوں کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے جرائم کی مذمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .